پی ائی اے کا ہوائی جہاز کراچی ائیر پور ٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گرا۔ ویڈیو

,

   

ایک پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنس(پی ائی اے) کا ہوائی جہاز کراچی ائیر پورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

پی ائی اے کے ترجمان عبدالستار نے اس حادثے کی توثیق کی اور مزید کہاکہ مذکورہ ہوائی جہازA320لاہور سے کراچی 90مسافرین کو لے کر آڑان بھرا تھا

تصویروں میں مقام حادثہ سے اٹھتاہوا دھواں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی لوگوں کی مدد کے لئے راحت کاری عملہ اور ایمبولنس گاڑیاں پہنچی۔

سندھ صوبہ کے وزیر صحت کے میڈیا کوارڈینٹر کے بموجب مذکورہ وزیر صحت اور آلودگی ویلفیر نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیاہے