پی ایس ایل 200 افراد کی امارات آمد

   

دوبئی ۔ پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لئے 200 سے زائد کھلاڑی، عملہ اور پی سی بی حکام متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کے ساتھ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے براڈ کاسٹرز کے عملے کو بھی ویزے جاری کر دیے ہیں۔