اہلکار نے بتایا کہ متعدد مجرمانہ ڈیجیٹل آلات کے بشمول دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔
نئی دہلی۔پاپولر فرنٹ آ ف انڈیا (پی ایف ائی) کی ملک کو غیرمستحکم کرنے کے مقصد سے امن کو متاثر کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این ائی اے) نے اتوا رکے روز پانچ ریاستوں میں دھاوں اور تلاشیوں کو انجام دیاہے۔
این ائی اے ایک عہدیدار نے کہاکہ کیرالا‘ کرناٹک‘ مہارشٹرا‘ مغربی بنگال اور بہار ریاستں کہ کنور‘ ملاپورم‘ دکشن کنڈا‘ ناشک‘ کولہار پور‘ مرشد آباد اور کتھیاڑ اضلاع میں 14مقامات پر دھاوے کئے گئے ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ متعدد مجرمانہ ڈیجیٹل آلات کے بشمول دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں۔
ان چھاپو ں کا مقصد ممنوعہ تنظیم کی جانب سے ہندوستان کے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنا تھا۔
این ائی اے نے کہاکہ ”پی ایف ائی اور اس کی اعلی قیادت کی دہشت‘ تشدد اور سبوتاج کے ذریعہ 2047تک ہندوستان میں اسلامی سلطنت قائم کرنے کے لئے پی ایف ائی آرمی قائم کرنے او رمصلح دستوں کی تشکیل عمل میں لانے کی نوجوانو ں کی بھرتی کی کوششوں کو بے نقاب کرنے او رناکام بنانے کے لئے این ائی اے کام کررہی ہے۔
پی ایف ائی معاشرے کے بعض طبقات کے خلاف لڑ کر اپنے پرتشدد مخالف ہندوستان ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بھونڈے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرنے کی سازش کررہے ہیں“۔
پی ایف ائی کو شبہ ہے کہ کئی درمیانی درجہ کے ایجنٹس بطور ماسٹر ٹرینر کے طور پر کام کررہے ہی ں جو ملک کی مختلف ریاستوں میں مصلح تربیتی کیمپس چلارہے ہیں تاکہ ہتھیاروں‘ لوہے کے راڈس اور چاقو کے استعمال کے ذریعہ پی ایف ائی کیڈرس کو بڑے پیمانے پر بنیاد پرست بنایاجاسکے۔
خفیہ جانکاری اور تحقیقاتی تجزیوں کی بنیاد پر پچھلے کئی ماہ سے ملک کی متعدد ریاستوں میں این ائی اے کی چھاپہ ماری چل رہی ہے تاکہ اس کے کیڈر او راپریٹیوس کی شناخت کی جاسکے اور انہیں گرفتار کیاجاسکے۔ این ائی اے نے دہلی میں 2022اپریل میں پی ایف ائی کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔