اس سے قبل این ائی نے دربھنگا‘ مدھو بانی‘ اریریا‘ چھاپرا‘ مظفر پور‘ نالندا‘ کشن گنج اور دیگر اضلاعوں میں پی ایفائی سے تعلقات کے معاملے مں چھاپے مارے ہیں۔
پٹنہ۔ مذکورہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) سے متعلقہ مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے معاملے میں پھولواری شریف کے دو علاقوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) کی چھاپہ ماری بدستور جاری ہے۔ ایک بڑی تعداد میں اہلکار مقامی پولیس کے ساتھ مرغوب احمد عرف دنیش اور ایک فرد کے گھر پھولواری شریف پولیس اسٹیشن کے علاقے کی منیر کالونی اور خانقاہ محلے اور تلاشی شروع کردی۔
مرغوب ایک واٹس ایپ گروپ چلاتا ہے جس کا نام غزوہ ہند ہے جو کہ ایک مشتبہ دہشت گرد تنظیم ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے پٹنہ دورے قبل کچھ ماہ پہلے پٹنہ پولیس کی جانب سے پی ایف ائی پھولواری شریف سرگرمی کو منظرعام پر لانے کے بعد سے مذکورہ تحقیقاتی ایجنسی نے 15سے زائد دھاووں کا اب تک انجام دیاہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ گروہ وزیراعظم کے قتل پر نظر جمائے ہوئے تھا۔ اس سے قبل بھی مرغوب کے گھر پر انہوں نے چھاپہ مارا ہے۔
اس سے قبل این ائی نے دربھنگا‘ مدھو بانی‘ اریریا‘ چھاپرا‘ مظفر پور‘ نالندا‘ کشن گنج اور دیگر اضلاعوں میں پی ایفائی سے تعلقات کے معاملے مں چھاپے مارے ہیں۔مذکورہ پی ایف ائی ممبرس پر الزام ہے کہ انہوں نے مسلم نوجوانوں کو ہتھیار چلانے کی مشق فراہم کی ہے اور مبینہ طور پر مخالف قوم سرگرمیوں کے لئے ان کی ذہن سازی کی ہے۔