پی ایف آئی کے خلیجی ممالک کے فنڈس غیرقانونی طریقہ سے ہندوستان لائے گائے : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اپنی تحقیقات کے ذریعہ اس بات کا انکشاف کیا ہیکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے خلیجی ممالک میں تنظیم کیلئے جمع کردہ فنڈس ہندوستان کو غیرقانونی طریقوں حوالا کے ذریعہ منتقل کئے ہیں۔ فنڈس کو تنظیم کے بینک اکاؤنٹ میں ڈپازٹ نہیں کیا گیا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا دعویٰ ہیکہ پی ایف آئی نے 50 ہزار اماراتی درہم گذشتہ سال 7 اگست تک ابوظہبی سے جمع کئے ۔