پی ایم آواس یوجنا کے تحت بنے مکانات بھی منہدم کرنے کا الزام

   

بڑوانی : مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے فساد زدہ سیندھوا میں رام نومی پر تشدد کے بعد کی گئی تجاوزات (غیر قانونی قبضے ) مخالف کارروائی کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت دو مکانات کو منہدم کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی ضابطے کے مطابق کی گئی ہے ۔ضلع بڑوانی کے سیندھوا میں دیوجھیری روڈ اور اس سے ملحقہ جوگواڑہ روڈ پر رام نومی کے مرکزی جلوس میں شرکت کے لیے جا رہے سینکڑوں لوگوں پر مبینہ طور پر پتھراؤ کرنے کے بعد قصبے میں کئی مقامات پر تشدد کے واقعات ہوئے تھے ، جس میں پولیس حکام سمیت نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔