پی ایم مودی کیخلاف ڈاکیومنٹریپر بی بی سی کو عدالت کا سمن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق ڈاکیومنٹری بنانے اور اس کی اشاعت کے سلسلہ میں ایک بی جے پی لیڈر کے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمہ میں دہلی کی ایک عدالت نے آج برٹش براڈ کاسٹر بی بی سی اور وکی پیڈیا کو سمن جاری کئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے عدالت سے ایسی ہدایت جاری رکنے کی استدعا کی ہیکہ بی بی سی اور دیگر کو 2002ء کے گجرات فسادات پر ڈاکیومنٹری شائع کرنے سے روکا جائے اور آر ایس ایس و وی ایچ پی کے خلاف بھی کوئی مواد کی اشاعت سے روکا جائے۔