پی ایم کیئرس کا صرف 36 فیصد حصہ خرچ ہوا!

   

نئی دہلی : کورونا وائرس کی 2020ء میں شروعات کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے ایک فنڈ بنام پی ایم کیئرس کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اِس میں متعدد بزنس مین ، خانگی اداروں اور نامور شخصیتوں بشمول فلم اسٹارس نے عطائے جمع کئے۔ جس وقت وزیراعظم نے اِس کی تشکیل کا اعلان کیا تب یہی مقصد بتایا گیا کہ عالمی وباء سے ملک میں نمٹنے کے لئے یہ فنڈ استعمال کیا جائے گا۔ تاہم بہ لحاظ 31 مارچ 2021 ء مجموعی طور پر 10,990 کروڑ روپئے جمع ہوئے ۔ حیرت کی بات ہے کہ 2 سا ل کے عرصہ میں صرف 3,976 کروڑ (36 فیصد) یا کچھ زائد استعمال کیا گیا۔