پی ایم کیر فنڈ کے وینٹی لیٹر‘بی آئی پی اے پی’ موڈ سے لیس

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم کیئر فنڈ سے سرکاری اسپتالوں میں فراہم کردہ اندرون ملک تیار تمام وینٹی لیٹرز میں بائی لیول پازیٹو ایئر وے پریشر (بی آئی پی اے پی) موڈ کی سہولت دستیاب ہے ۔وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کو‘میک اِن انڈیا‘وینٹی لیٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ وینٹی لیٹر آئی سی یو میں استعمال کے لئے بنائے جاتے ہیں اور دہلی اور دیگر ریاستوں میں فراہم کئے جاتے ہیں۔