سی اے جی کی ذمہ داری میں سرکاری محکموں اور سرکاری اخراجات کا حساب کتاب رکھنا اور جاری رقم سے لے کر خرچ تک کی جانچ کرنا ہے مگر کرونا وائرس کے پیش نظر ملک کی ابتر معیشت کی وجہہ سے وزیر اعظم کیر فنڈس قائم کیاگیا ہے
جس کے ذریعہ ملک کے سرمایہ داروں‘ ذی اثر شہریوں سے کرونا وائرس جیسی عالمی وباء سے مقابلے کے لئے فنڈس اکٹھا کئے جارہے ہیں اور اس کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال کرنے کا دعوی پیش کیاجارہا ہے۔
ممتاز صحافی ابھیشار شرما نے اس پر خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ پی ایم کیر کا حساب کتاب سی اے جی نہیں رکھے گا۔
شرما کے مطابق یہ فنڈ اس طرح قائم کیاگیا ہے کہ اس کی نگرانی صرف کابینی وزراء اور وزیراعظم کی ذمہ داری میں ہوگا۔
یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا پی ایم کیر فنڈس میں اکٹھا رقم کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔
ویڈیو ضروردیکھیں