پی ایم کے ائی این ایس ویراٹ کے تبصرہ پر راہول گاندھی کا جواب”چھٹی کیا جنگی جہاز پر ہوسکتی ہے؟“۔

,

   

کانگریس صدر راہول گاندھی نے اس بات کوتسلیم کیاہے کہ وہ اپنے والد انجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کے ساتھ ائی این ایس ویراٹ پر گئے تھے‘ مگر وہ سرکاری دورہ تھا‘ چھٹی نہیں تھی۔

نئی دہلی۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے ائی این ایس ویراٹ پراپنے والد انجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کے ساتھ سفر کیاتھا مگر وہ چھٹی نہیں بلکہ ایک سرکاری دورہ تھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ”ایک ائیر کرافٹ پر ہم چھٹی پرکیو ں جائیں گے؟وہ کوئی سیاحتی کشتی نہیں ہے“۔

نئی دہلی میں ایک ریالی کے دوران نریندر مودی کی جانب سے راجیو گاندھی پر ائی این ایس ویراٹ کو ”ذاتی گاڑی“ کے طور پر استعمال کرنے کا اور 1987میں اس پر غیرملکیو ں کو لے جانے کا بھی مورد الزام ٹہرایاتھا جس کا راہول گاندھی نے جواب دیا ہے۔

گاندھی نے کہاکہ وہ 2019کی انتخابی مہم کید وران ان کے والد پر کئے گئے بے تکے لفظی حملوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

انہوں نے کہاکہ ”مسٹر مودی کو میرے فیملی کی کافی فکر ہے۔ مجھے اپنے فیملی کی اتنی فکر نہیں ہے۔

میں اپنے والد کے متعلق زیادہ نہیں سونچتا۔دادا او ردادی کے متعلق زیادہ فکر نہیں کرتا جتنامودی جی کرتے ہیں۔و ہ اپنے بھاگنے کی جگہ وہاں پر تلاش کرتے ہیں۔

بسٹ آف لک ان کے لئے“۔عام آدمی پارٹی لیڈر اور چیف منسٹر ارویند کجریوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری ریاست میں ان کی حمایت پر وہ گاندھی کو وزیراعظم بنانے کے لئے حمایت کریں گے‘

بعد میں انہوں نے کہاکہ ”ایسارویہ اپنا یا جیسے کے وہی کون وزیراعظم بنے گا اس کا فیصلہ کریں گے“ عوام نہیں۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم کی جانب سے 24×7کام کرنے کی شبہہ کو ہد ف تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ”میں شرط لگاتاہوں‘

جیسا میں سونچتاہوں ہندوستان کے متعلق‘ میں جو وقت لگاتاہوں وہ مسٹر مودی کی جانب سے صرف کئے جانے والے وقت کا دس گنا زیادہ ہے“