پی ایچ ڈی میں جے آر ایف اور نٹ کی بنیاد پر داخلے

   

یو جی سی کے رہنمایانہ خطوط پر عمل، رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر لکشمی نارائن کا بیان
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ جاریہ تعلیمی سالہ 2024-25 سے تمام نشستیں ایسے طلبہ کو الاٹ کی جائیں گی جنہوں نے قومی اہلیت ٹسٹ NET پاس کیا ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر لکشمی نارائن نے سی پی گٹ ریلیز کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی ایچ ڈی کے نصف نشستیں جونئیر ریسرچ فیلوشپ ( جے آر ایف ) کیلئے منتخب ہونے والوں سے پر ہوں گی ۔ ابھی تک نصف نشستیں نیٹ جے آر ایف اور ماباقی عثمانیہ یونیورسٹی کے ذریعہ انعقاد کئے جانے والے داخلہ ٹسٹ کے ذریعہ پر کی جاتی تھی ۔ اس سال مارچ میں یو جی سی نے مشورہ دیا ہے کہ رواں تعلیمی سال سے یونیورسٹی کے امتحانات کے بجائے پی ایچ ڈی کے داخلے نیٹ اسکور کے ساتھ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ طلبہ کو مختلف امتحانات تحریر کرنے سے نجات فراہم کی ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے بتایا کہ جاریہ سال سے ہی اس پر عمل آوری کا آغاز کردیا جائے گا ۔ ریاستی اہلیتی ٹسٹ SET کامیاب ہونے پر کیا پی ایچ ڈی میں داخلہ نہیں دیا جائے گا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈگری کالجس اور یونیورسٹیز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسرس تقرر کرنے پر غور کیا جائے گا ۔ اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد 50 فیصد نشستیں کس طرح پر کی جائے فیصلہ کیا جائے گا ۔ نیٹ میں چند مضامین کے امتحانات نہیں ہے ۔ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ان کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا جائے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں اس مرتبہ 240 نشستوں پر داخلہ دیا جائے گا ۔ جس میں نصف نشستیں زمرہ I کے جے آر ایف کیلئے منتخب ہونے والے کو الاٹ کی جائیں گی ۔ جن کے داخلوں کیلئے حال ہی میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ فی الحال انٹرویوز جاری ہیں ۔ رجسٹرار نے بتایا کہ جاریہ ماہ کے اواخر تک داخلوں کا عمل مکمل ہوجائے گا ۔ 2