حیدرآباد۔/17 ستمبر، ( سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل پروفیسر لمبادری نے کہا کہ ایم ای، ایم ٹیک، فارمیسی، فارماڈی اور ایم آرکیٹکچر کورسیس میں داخلوں کیلئے پی جی ای سیٹ کونسلنگ کا 19 ستمبر سے آغاز ہوگا۔ پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں حصہ لینے کیلئے طلبہ اپنے اصلی اسنادات ( اوریجنل سرٹیفکیٹس ) 30 ستمبر سے قبل ویب سائیٹ میں اَپ لوڈ کرلیں۔ ریاست بھر میں 232 کالجس میں کنوینر کوٹہ کے تحت 9131 نشستیں کونسلنگ کے ذریعہ بھرتی کی جائے گی۔ پی جی ای سیٹ امتحان میں 11520 طلبہ اور گیٹ و جی پی اے ٹی امتحان میں 44 جملہ 11931 طلبہ نے کوالیفائی کیا ہے۔ ن