پی سی بی اور بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر متفق

   

لاہور، یکم دسمبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی راہ ہموار کرتے ہوئے مستقبل میں آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ہائبرڈ ماڈل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ اتوار کو پاکستانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق رائے ہو گیاتھا۔ معروف اخبار ’ڈان‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے تین سال میں سرحد کے دوسری جانب ہونے والے ٹورنامنٹس میں اپنی ٹیم کے لیے اسی ہائبرڈ ماڈل کو نافذ کرنا چاہے گا۔