پی سی گھوش ملک کے پہلے لوک پال مقرر 

,

   

نئی دہلی: ملک کے پہلے لوک پال کی تقرری پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہر لگادی ہے ۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس پناکی چندر گھوش ملک کے پہلے لوک پال بن گئے ہیں ۔ یہ اعلان راشٹر پتی بھون سے کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس چندر گھوش قومی انسانی حقوق کمیشن کے رکن ہیں ۔ لوک پال کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں لوک پال کے لئے ۱۰؍ نامو ں کا انتخاب کیا گیا تھا ۔جس میں جسٹس گھوش کا نام بھی شامل تھا ۔

جسٹس گھوش سپریم کورٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد قومی انسانی حقوق کمیشن میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ وہ سابق میں آندھراپردیش کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ جسٹس گھوش کو انسانی حقوق قوانین پر ان کی بہترین سمجھ او ر مہارت کیلئے جانا جاتا ہے ۔ جسٹس پناکی چندر گھوش کی پیدائش ۲۸؍ مئی 1952ء مغربی بنگال میں ہوئی ہے ۔ ان کے والد کا نام جسٹس شمبھو چندر گھوش تھے ۔ وہ بھی سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں او رکئی ریاستوں کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں ۔

پی سی گھوش نے سینٹ جئے ویرس کالج سے بی کام کیا او رکلکتہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی مکمل کیا ۔ گھوش 1997ء میں کلکتہ ہائی کورٹ کے جج بنے ۔ اس کے بعد 2012ء کو آندھرا پریش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں ۔ 2013ء تا 2017ء تک سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں ۔