پی وشنووردھن ریڈی کی عنقریب کانگریس سے علحدگی

   

پی جناردھن ریڈی کے فرزند بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 12ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کے سینئر قائد آنجہانی مسٹر پی جناردھن ریڈی کے فرزند سابق رکن اسمبلی مسٹر پی وشنو وردھن ریڈی کے تعلق سے اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ بہت جلد کانگریس پارٹی سے علحدگی اختیار کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کا ذہن بنایا ہے اور اگر وہ کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوں گے تو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ مسٹر وشنووردھن ریڈی کے قریبی ذرائع کے مطابق وشنووردھن ریڈی نے اب تک ہی تلنگانہ کے اہم قائدین بی جے پی سے ربط برقرار رکھتے ہوئے بات چیت بھی کی ہے جبکہ وشنوکی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق پائی جانے والی اطلاعات کے باوجود ابھی تک وشنووردھن ریڈی اور ان کے حامیوں نے اس سلسلہ میں اپنی لب کشائی بھی نہیں کی ہے اور سمجھا جارہا ہیکہ ریڈی کے تعلق سے پائی جانے والی اطلاعات پر ابھی تک اپنے کسی ردعمل کا نہ ہی مثبت انداز میں اور نہ ہی منفی انداز میں نہیں کیا ہے اور ہی کسی قسم کی مذکورہ اطلاعات کی تردید بھی نہیں کی ہے۔ ان اطلاعات کی روشنی میں کانگریس کے سینئر قائدین نے مسٹر وشنووردھن ریڈی کا کانگریس پارٹی میں رہنے کیلئے ذہن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ تلنگانہ میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد سال 2024ء میں منعقد ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کی خاطر بی جے پی ابھی بعض نامور سینئر قائدین وغیرہ کو اپنی طرف راغب کرکے پارٹی میں شامل کروانے کے اقدامات کررہی ہے۔