پی وی سندھو ملک واپس۔دہلی ایرپورٹ پر شاندار استقبال

   

حیدرآباد : اولمپکس میں بیڈمنٹن مقابلہ میں برونز میڈل جیتنے والی تلنگانہ کی پی وی سندھو آج ملک واپس ہوگئیں۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے ایرپورٹ پر سندھو کے ساتھ ان کے کوچ کا بھی شاندار استقبال کیاگیا ۔سندھونے ٹوکیو اولمپکس میں ویمنس سنگلز بیڈ منٹن میں یہ برونز میڈل جیتا۔ ایرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس میڈل کو جیتنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے اور وہ کافی پُرجوش ہیں۔ سندھو نے کہا کہ وہ ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے لئے تمام افراد بشمول بیڈ منٹن اسوسی ایشن کا شکریہ اداکرتی ہیں۔یہ ان کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔