پی ڈی ایس چاول منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری نے پی ڈی ایس چاول منتقل کرنے والے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 120 کنٹل پی ڈی ایس چاول کو ضبط کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی ملکاجگیری نے رامیلی کیسرا علاقہ میں دھاوا کیا ۔ پولیس نے عوام تقسیمی نظام کے ان چاولوں کو گجرات منتقل کرنے والی ٹولی کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ایس او ٹی نے ہندوستان پٹرولیم گیاس کمپنی کے قریب انہیں گرفتار کیا اور 25 سالہ بی شنکر ساکن ترکا پلی ، 22 سالہ امیر خان ساکن راجستھان اور 29 سالہ نواب ساکن راجستھان کو گرفتار کرلیا جبکہ مفرور یالو اور یابا کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ پو لیس نے 120 کنٹل چاول کے علاوہ ایک لاری ، ایک آٹو ، دو سیل فون جن کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ، کو ضبط کرلیا اور گرفتار افراد کو ضبط شدہ سامان کے ساتھ کیسرا پولیس کے حوالے کردیا۔