حیدرآباد : عوامی تقسیمی نظام (پی ڈی ایس) چاولوں کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث 5 رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے محکمہ سیول سپلائیز کی مدد سے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 12 لاکھ مالیتی چاول برآمد کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دو مختلف ٹولیاں اس سرکاری چاول کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ پہلی ٹولی نے 30 سالہ محمد اسلم اپنے دو ساتھیوں محمد اظہرالدین اور عبدالکلام کی مدد سے علاقہ مشیرآباد میں بھاری مقدار میں چاول جمع کرکے اس کو غیرقانونی طور پر منتقل کررہے تھے ۔ اسی طرح ایک اور ٹولی محمد نجم الدین اور محمد عمیر بھی چاول کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث ہورہے تھے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ افراد علاقہ بنسی لال پیٹ اور مشیرآباد میں چاولوں کا ذخیرہ کرکے اسے دوسری ریاستوں کو گاڑیوں میں منتقل کررہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے مذکورہ 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 12 لاکھ مالیتی چاول ضبط کرلیا ۔