پی ڈی ایس چاول کی غیرقانونی منتقلی ‘ تین افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون نے پی ڈی ایس چاول کی غیرقانونی منتقلی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ساوتھ زون ٹاسک فورس راگھویندرا کی ٹیم نے بھوانی نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 97 ہزار روپئے مالیتی چاول اور گیہوں کو ضبط کرلیا۔ ٹاسک فورس کے مطابق 102 کنٹل چاول اور 31.10 کنٹل گیہوں کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے 53 سالہ شیخ رشید اور 24 سالہ شیخ ایاز ساکنان نشیمن نگر اور 48 سالہ محمد اختر ساکن امان نگر بی کو گرفتار کرلیا۔ یہ افراد راشن کے چاول اور گیہوں کو کم قیمت میں خرید کر پڑوسی ریاستوں میں زائد قیمت پر فروخت کر رہے تھے۔ رشید افضل گنج میں ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے، اپنے فرزند ایاز کے ہمراہ منصوبہ تیار کیا اور کم قیمت میں چاول ؤ گیہوں کی خریداری کرکے مہاراشٹرا میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے منصوبہ کے تحت استفادہ کنندگان سے 12 روپئے فی کیلو چاول اور گیہوں خرید کر شیخ صابر ساکن تالاب کٹہ، نوراج ساکن حیدرآباد و سوریہ کانت ساکن مہاراشٹرا جو چاول کے ڈیلرس بتائے گئے ہیں، انہیں 20 روپئے فی کیلو فروخت کر رہے تھے۔ اس معاملہ میں اکرم نامی ڈیلر جو سنتوش نگر کا ساکن ہے، مفرور بتایا گیا ہے جس کو اختر پی ڈی ایس چاول فروخت کرتا تھا۔ ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کے بعد کارروائی کرکے انہیں بے نقاب کردیا۔ع