جموں : صوبہ جموں کے ضلع کٹھوعہ میں چہارشنبہکے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے قریب ایک درجن لیڈروں کو احتجاج درج کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ۔احتجاجی لیڈران و کارکنان ضلع میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی آمد سے قبل نظر بند پارٹی لیڈران بالخصوص پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کے لئے احتجاج درج کرنے کی کوشش کرر رہے تھے ۔