سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کی جمعرات کو نظر بندی ختم کر دی گئی۔ موصوف سال گزشتہ کے پانچ اگست سے نظر بند تھے ۔نعیم اختر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ چار سو سات دنوں کی نظر بندی کے بعد مجھے مطلع کیا گیا کہ اب میں آزاد ہوں۔ چھوٹی کرم فرمائیوں کے دوران ہماری سر زمین پر بڑے المیے ڈھانے والے حکمرانوں کا مشکور ہوں۔سال گزشتہ کے پانچ اگست کے فیصلوں کے پیش نظر جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کے علاوہ درجنوں لیڈروں کو نظر بند رکھا گیا تھا۔سابق وزرائے اعلیٰ میں سے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ہنوز نظر بند ہیں جبکہ باقی دو کو رہا کر دیا گیا ہے ۔