پی ڈی پی نے نیشنل کانفرنس کی تاناشاہی کا خاتمہ کیا :محبوبہ مفتی

   

سرینگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر پی ڈی پی کا قیام عمل میں نہ لایا گیا ہوتا تو نیشنل کانفرنس کا تاناشاہی رویہ اس وقت بھی قائم ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کی تین سالہ کارکردگی نیشنل کانفرنس کی 40 سالہ حکومت پر بھاری ہے ۔انہوں نے کوکر ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ مبذول کی۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ پی ڈی پی نے ہی جموں وکشمیر میں یونیورسٹیز ، کالجز اور ایمز کا قیام عمل میں لایا ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مظالم سے چھٹکارا دلانے میں پی ڈی پی نے کلیدی کردارا دا کیا اور یہی وجہ ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ اس پارٹی کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔نیشنل کانفرنس کی جانب سے پی ڈی پی پر تنقید کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ میں اگر پی ڈی پی کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہوتا تونیشنل کانفرنس کا تاناشاہی دور اس وقت بھی جاری ہوتا۔بی جے پی کی تنقید پر ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاکہ بی جے پی نے گزشتہ پانچ سال میں جموں وکشمیر کے عوام پر جو ظلم کیا اب لوگ اس کا جواب بیلٹ سے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد اور بھاجپا لیڈر دویندر رینا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے لیڈران رات کے اندھیرے میں بھاجپا لیڈران سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔