پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی کو قید سے ملی رہائی

,

   

سری نگر۔جمو ں کشمیر ایڈمنسٹریشن کے ترجمان روہت کانسال نے منگل کے روز کہاکہ جموں کشمیر کی سابق چیف منسٹر اور پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی(پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کو قید سے رہا کردیاگیاہے۔

کانسال نے ٹوئٹ کیاکہ”محترمہ محبوبہ کو رہا کیاجارہا ہے“۔

ارٹیکل370
مفتی اور کشمیر کے دیگر کئی لیڈران بشمول فاروق عبداللہ‘ کو پچھلے سال ائین کے ارٹیکل 370کو ہٹانے کے پیش نظر تحویل میں لے لیاگیاتھا‘

ریاست کے خصوصی موقف کواس ارٹیکل کی منسوخی کے ذریعہ برخواست کردیاگیاہے۔

محبوبہ مفتی کی تحویل
اس سال جولائی میں مفتی کی تحویل پی ایس اے کے تحت تحویل میں تین ماہ کا اضافہ کردیاگیاتھا۔

فاروق اور بیٹے عمر عبداللہ کو اس تحویل سے مارچ میں رہا کردیاگیاتھا۔