جموں : پی ڈی پی یوتھ صدر وحیدہ پارہ کو این آئی اے کی عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ حزب المجاہدین کے دہشت گردوں سے ان کے مبینہ روابط کے سلسلے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اپنے آبائی وطن سے حالیہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہیں این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں راحت دی ۔