پے ٹی ایم فاسٹ ٹیگ کو تبدیل کرنا ضروری

   

نئی دہلی: نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے پے ٹی ایم فاسٹ ٹیگ کے صارفین کو مشورہ دیا ہیکہ وہ 15 مارچ سے پہلے کسی دوسرے بینک سے جاری کردہ فاسٹ ٹیگ خریدیں تاکہ ہموار سفر ہو اور ٹول پلازوں پر تکلیف سے بچ سکیں۔اتھارٹی نے کہا ہیکہ پے ٹی ایم پے پیمنٹ بینک پر عائد پابندیوں کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق پے ٹی ایم فاسٹ ٹیگ کا استعمال کرنے والے لوگ 15 مارچ کے بعد نہ تو ریچارج کر سکیں گے اور نہ ہی اس میں اضافی رقم شامل کر سکیں گے ۔ وہ فاسٹ ٹیگ میں جمع کی گئی موجودہ رقم کو مقررہ تاریخ کے بعد بھی استعمال کرسکیں گے ۔