اجزا : چکن ونگز ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن پسا ہوا ڈیڑھ کھانے کا چمچہ، چینی ایک کھانے کا چمچہ، چائنیز نمک ایک چائے کا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، انڈے دو عدد، کارن فلور چار کھانے کے چمچہ، سویا ساس چار کھانے کے چمچہ، چلی ساس دو کھانے کے چمچہ، شہد دو کھانے کے چمچہ، یخنی ایک پیالی، ہری مرچیں چار سے چھ عدد، ہرا دھنیا چار کھانے کے چمچہ، ہری پیاز ایک سے دو عدد، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب : چکن ونگز کو دھو کر ان کے دو دو ٹکڑے کر لیں، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر پیس لیں ۔ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔بڑے پیالے میں ایک کھانے کا چمچ لہسن، نمک، سفید مرچ، چائنیز نمک، چینی، دو کھانے کے چمچہ سویا ساس، لال مرچ، انڈے، کارن فلور، پسا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ونگز کو اس مکسچر سے میرینیٹ کر کے ایک سے دو گھنٹے کیلئے فریزر میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں ڈیپ فرائنگ کیلئے کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے ونگز کو درمیانی آنچ پر سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔علیحدہ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن کو ایک منٹ کیلئے فرائی کر لیں۔پھر اس میں سویا ساس، چلی ساس، شہد اور یخنی ڈال کر ملائیں اور فرائی کئے ہوئے ونگز ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ ڈھک کر پکائیں۔ہری پیاز چھڑک کر تین سے چار منٹ بعد چولہے سے اُتار لیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر گارلک بریڈ یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
