چائے کی قیمتوں میں 40 تا 80 روپیوں کا اضافہ

   

درویش حمیدالدین شاہد، صدر انجمن تاجران چائے تلنگانہ کا بیان
حیدرآباد : حالیہ ہوئے لاک ڈاؤن اور آسام اور دیگر چائے کی پیداوار والے علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے چائے کی پیداوار میں شدید کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے چلتے گوہاٹی، کولکاتا، کنور اور باقی سارے نیلامی مراکز میں چائے کے داموں میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 40 تا 80 روپیوں سے بھی زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ درویش حمیدالدین شاہد، صدر انجمن تاجران چائے تلنگانہ نے کہا کہ چائے کی پیداوار میں کمی اور نیلامی مراکز میں بڑھتے داموں کے چلتے حیدرآباد اور تلنگانہ کے تاجر اور ڈیلرس کیلئے چائے کے دام بڑھانا ضروری ہوگیا ہے۔ عوام الناس، کرانہ مرچنٹس اور مالکان ہوٹل سے گذارش ہیکہ ان حالات میں تعاون کریں۔