حیدرآباد۔10 جنوری(یواین آئی) حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینارایکسپریس ٹرین پٹریوں پر سے اتر گئی۔یہ ٹرین چینائی سے حیدرآباد پہنچی تھی کہ نامپلی ریلوے اسٹیشن پر اس کی 3 بوگیاں پٹریوں پر سے اترگئیں اور ٹرین نے پلیٹ فارم کی دیوار کو جزوی طورپر ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں دیوار کے قریب موجود دس مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔ جس ٹریک پر چارمینار ایکسپریس ٹرین کا حادثہ پیش آیا تھا وہاں کئی ٹرینیں چلتی ہیں۔ حکام اس واقعہ کی جانچ کر رہے ہیں۔ فی الحال پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کی مرمت کا کام کیاجارہا ہے ۔
اس واقعہ کا علم ہوتے ہی ریلوے کے اعلیٰ حکام وہاں پہنچ گئے ۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد کے انچارج وزیرپونم پربھاکر نے زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت دی۔