چارمینار اور قلعہ گولکنڈہ میں 5 تا 15 اگسٹ مفت داخلہ

   

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے تاریخی سیاحتی مقامات چارمینار اور قلعہ گولکنڈہ میں 5 اگسٹ سے دس دن تک عوام کیلئے داخلہ مفت رہے گا۔ آزادی کا امرت مہا اتسو تقاریب کے پیش نظر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تحت ملک میں تمام تاریخی سیاحتی مقامات میں آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر وزیٹرس کیلئے مفت داخلہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 تا 15 اگسٹ سیاحوں اور وزیٹرس کیلئے داخلہ مفت رہے گا۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی وزیٹر سے چاہے وہ مقامی ہوں یا بیرونی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے تمام میوزیمس میں بھی داخلہ مفت رہے گا۔ حیدرآباد میں اس فیصلہ کا اطلاق چارمینار اور قلعہ گولکنڈہ پر رہے گا۔ر