حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ہجری کیلنڈر کے مطابق چارمینار کی تعمیر مکمل ہوئے 444 سال ہونے پر دکن آرکائیو کی جانب سے انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچر ہیریٹیج ( انٹیک ) کے اشتراک سے اس تاریخی یادگار عمارت پر ایک ہفتہ تک ایک فوٹو نمائش منعقد کی جارہی ہے ۔ اس کے آرگنائزرس کے مطابق گراونڈ فلور پر منعقد کی جارہی اس نمائش میں تاریخی عمارت سے متعلق کئی فوٹوز ، میاپس اور اسکیچس مشاہدے کے لیے رکھے جائیں گے ۔ یہ نمائش 7 اگست تک عوام کے لیے کھلی رہے گی ۔ یکم محرم 1000 ھ کو چارمینار کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا ۔ اس طرح اس سال یکم محرم کو چارمینار کی تعمیر کے 444 سال مکمل ہوگئے ۔۔