رانچی۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چارہ اسکام کے ایک مقدمہ میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کو ضمانت دی ہے اس کے باوجود بہار کے سابق چیف منسٹر بدستور جیل میں ہی رہیں گے کیوں کہ وہ دیگر متعلقہ مقدمات میں کئی برسوں کی سزائے قید بھگت رہے ہیں۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ نے دیوگھر ٹریژری سے 89.27 لاکھ روپئے کی دھوکہ دہی کے ذریعہ دستبرداری کے مقدمہ میں انہیں ضمانت دی ہے۔