چار امریکی ریاستیں طوفان اور سیلاب سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

شکاگو ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نبراسکا، آئیوا، کولوراڈو اور ویومنگ میں آئے طوفان سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جبکہ سڑکوں پر ہر طرف ٹریفک جام دیکھا گیا کیونکہ سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں ناقابل استعمال ہوگئی تھیں۔ ڈینور ایرپورٹ سے تقریباً 1400 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ کولوراڈو میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا اور تمام نیشنل گارڈ ٹروپس کو چوکس کردیا گیا ہے تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بخوبی نمٹ سکیں۔ ویومنگ میں اسکولس، سرکاری دفاتر اور تجارتی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ کولوراڈو میں برقی سربراہی منقطع ہونے سے لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔