چار خاتون اسرائیلی یرغمالیوں کو حماس نے رہا کردیا

,

   

یروشلم : چار خاتون اسارئیلی سپاہیوں کو حماس نے آج رہا کردیا ۔ انہیںفوجی یونیفارم میں لایا گیا اور پوڈیم پر کھڑا کیا گیا ۔ انہیں ریڈ کراس ارکان کے حوالے کیا گیا اور ان کی گاڑی یرغمالیوں کو لے کر غزہ سے روانہ ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چاروں خاتون اسرائیلی سپاہی اسرائیل میں اپنے خاندانوں سے جا ملے ہیں ۔ اس موقع پر جمع ہوئے ہجوم نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ حماس نے کل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ چار اسرائیلی خاتون سپاہیوں کو رہا کرے گا جو 7 اکٹوبر 2023 سے یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کے بعد سے یہ قیدیوں کا دوسرا تبادلہ ہوا ہے ۔ ان کو نہال فوجی ٹھکانہ سے یرغمال بنایا گیا تھا ۔ ان چار اسرائیلی خاتون فوجیوں کے بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 200 فلسطینیوں کی رہائی عمل میں آنی ہے۔