حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایل بی نگر ایس او ٹی اور ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر رنگاریڈی مشترکہ کارروائی میں گردے کی پیوندکاری کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سرورنگر کے علاقہ الکنندہ ہاسپٹل میں جاری سرگرمیوں کا پتہ چلنے پر چھاپہ مارا اور دواخانہ کے ڈاکٹر سدم شیٹی اویناش جنرل سرجن، ڈاکٹر گنٹوپلی سمنت ایم ڈی، ڈاکٹر راج شیکھر، ڈاکٹر سہیب و دیگر کو گرفتار کرلیا۔ چھاپہ کے دوران پولیس نے کار، پانچ لاکھ نقد رقم، دس موبائیل فونس، سرجیکل آپریشن کٹس کو ضبط کرتے ہوئے مفرور افراد کی تلاش شروع کردی۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر سدھیر بابو نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفرور افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ گرفتار شدہ افراد سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس میں دیگر ریاستوں کے افراد بھی شامل ہونے کا پتہ چلا ہے۔ش