چار روزہ سیاست ایجوکیشن فیر کا کامیاب اختتام

   

۔ 20 سرکردہ تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں کی شرکت، طلبہ اور سرپرستوں کا حوصلہ افزاء ردعمل

حیدرآباد۔ 29 ستمبر (سیاست نیوز) سیاست ایجوکیشن فیر کا چار روزہ پروگرام انتہائی کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ 20 ٹاپ تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور نمائندوں نے طلبہ اور سرپرستوں کی بھرپور رہنمائی کی جس پر حوصلہ افزاء ردعل کا اظہار کیا گیا۔ ادارہ سیاست کے تحت ایجوکیشن اداروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے ایک طرف طلباء اور سرپرستوں کو کورسس اور کالجس کے انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تو دوسری طرف تعلیمی اداروں کو کالجس سے متعلق معلومات اور رہنمائی کرنے اور کالجس کے فروغ کا موقع حاصل ہوا۔ پروفیسر سید معظم علی، نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ نے بتایا کہ سیاست ایجوکیشن فیر میں شریک تمام افراد انتہائی سنجیدہ تھے اور حصول تعلیم اور کالجس سے متعلق جس دلچسپی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔ پروفیسر ایم ایم انور اگریکلچرل سائنٹسٹ نے سیاست ایجوکیشن فیر کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے نئے کورسس، ان کی مانگ اور وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے داخلے حاصل کرنے پر زور دیا۔ اپنے دیرینہ تعلیمی میدان کے تجربہ کی روشنی میں پروفیسر انور نے کالجس کے نمائندوں کو بھی مفید مشورے دیئے۔ ان کے ہمراہ احمد بشیر الدین فاروقی ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بھی تھے۔ اختتامی دن پروفیسر شیخ شاہ ولی ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس نے انجینئرنگ ڈگری کورسس میں کمپیوٹر سائنس نے بتایا کہ ڈیٹا سائنس اور آئی ٹی آج ہر طالب علم کی پہلی اور آخری پسند ہے جبکہ آخری پسند نہ ہونی چاہئے کیونکہ انجینئرنگ میں سیول، میکانیکل، الیکٹرانکس اور الیکٹریکل برانچس کی اپنی اہمیت مسلمہ ہے۔ میسکو گروپ آف انسٹی ٹیوشن نے جو پہلی مرتبہ سیاست ایجوکیشن فیر حصہ لیا اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہر سال منعقد کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی اظہار خیال کیا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیاست ایجوکیشن فیر میں جن تعلیمی اداروں نے حصہ لیا اور طلبہ اور سرپرستوں کے حوصلہ افزا ردعمل کا اظہار کیا ان میں شاداں گروپ آف کالجس ، نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج، گلوبل انجینئرنگ فارمیسی کالج اورسیز ایجوکیشن، میں این اے ایف گلوبل کنسلٹنٹ اے ای سی سی انفیننس کنسلٹنٹ نے بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں سے واقف کروایا۔ بی اسکول میں سیوانی سیوان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، وشوا وشوانی، آئی سی بی ایم نے حصہ لیا اور میناریٹی امیدواروں کو بزنس اسکول اور نئے کورسس سے متعارف کروایا اور رہنمائی کی۔ گیتم یونیورسٹی جو 132 کورسس چلاتی ہے اس میں نئے کورسیس انٹر کے طلبہ کے لئے ہیں جو روزگار سے مربوط ہیں۔ ماہر تعلیم مسٹر ایم اے حمید نے ایمسیٹ، نیٹ، آئی سیٹ، ایڈسیٹ لاسٹ کے رینک لانے والے امیدواروں کی شخصی کونسلنگ کرتے ہوئے داخلے کے طریقہ کار سے واقف کروایا۔ اس طرح چار دن جاری رہنے والے سیاست ایجوکیشن فیر کا کامیاب اختتام عمل میں آیا اور اس سے طلبہ اور اولیائے طلبہ نے نہ صرف استفادہ کیا بلکہ خوش آئند علامت قرار دیا۔