نئی دہلی ۔19؍جون ( ایجنسیز )ملک کی چار ریاستوں کی پانچ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات کی صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا جو شام چھ بجے تک جاری رہا ۔ ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد سابقہ اراکین اسمبلی کے انتقال یا استعفے کے باعث کیا گیا۔کیرالا، پنجاب، مغربی بنگال اور گجرات کی نشستوں پر ہو رہے ان انتخابات میں بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان کئی جگہوں پر سخت اور سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ ووٹنگ کے دوران امن کو یقینی بنانے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔بنگال میں 69.85فیصد ‘کیرالا میں70.76فیصد‘گجرات میں54.61فیصد اور پنجاب میں 49.07فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ ان پانچوں نشستوں کے ووٹوں کی گنتی 23 جون کو کی جائے گی۔
اور اسی دن نتائج کا اعلان ہوگا۔