لکھنو : اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے یوگی حکومت کی چوتھی سالگرہ پرطنز کستے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں ریاست میں خاصکر کسانوں کی حالت بے حال ہوچکی ہے ۔ للو نے جمعہ کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ این سی آربی کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں یومیہ 28کسان خودکشی کررہے ہیں۔2019سے اب تک 5464 کسانوں نے یہاں خودکشی کی ہے ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال میں فی کسان کی آمدنی میں 17فیصدی کی کمی آئی ہے ۔
فی کسان پر ایک لاکھ روپئے کا قرض بڑھا ہے ۔