حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاول 1445 ہجری زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد باشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود تھا، چاند نظر نہیں آیا ۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات سے مطلع ابر آلود اور مختلف مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 15 نومبر 2023 بروز چہارشنبہ 30 ربیع الثانی ہوگی۔ اجلاس میں مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری اور دوسروں نے شرکت فرمائی۔
شیعہ علماء کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع مل پائی۔ لہذا 15 نومبر 2023 بروز چہارشنبہ 30 ربیع الثانی 1445 ھ ہوگی اور 16 نومبر 2023 ء بروز جمعرات یکم جمادی الاول 1445 ھ ہوگی۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں اور دوسروں نے ت