چاند نظر نہیں آیا ‘ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس دکن کا اعلان

   

حیدرآباد /25 جولائی ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 1447ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج 25 جولائی جمعہ 6 بجے شام میں منعقد ہوا۔ شہر میں بارش تھی چاند نظر نہیں آیا اور ملک کے مختلف مقامات سے مطلع ابر آلود اور بارش کی اطلاعات ملیںاور بعض مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے 26 جولائی 2025ء بروز ہفتہ کو 30 محرم الحرام ہوگی ۔ مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ ، مولانا سید مفتی صغیر احمد نقشبندی ، مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی قادری ، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا سید وصی اللہ قادری ، مولانا مشہود احمد قادری ، مولانا سید قادر محی الدین و جناب قاضی سید نوراللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کا بیان
سید علی اصغر جعفری کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ہلال ثابت ہو پائی ۔ لہذا 26 جولائی 2025ء بروز شنبہ 30 محرم الحرام 1447ھ ہوگی اور 27 جولائی 2025ء بروز یکشنبہ یکم صفر المظفر 1447ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا مہدی حسن بہمشتی ، مولانا سید جلال حیدر زیدی ، مولانا سید جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد ۔