چاول کی غیر قانونی منتقلی ،ایک شخص گرفتار ، تین ٹن چاول ضبط

   

شمس آباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین ٹن چاول ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے راجندر نگر پولیس حدود میں اشوک لیلینڈ گاڑی نمبر TS12-UC0384 کی تلاشی لینے پر لاری میں پی ڈی ایس چاول تین ٹن جو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جارہا تھا کو ضبط کرتے ہوئے لاری ڈرائیور راجو رائے 35 سالہ ساکن سلیمان نگر کو گرفتار کر کے راجندر نگر پولیس کے حوالہ کردیا ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے چاول فروخت کرنے والے معین پر بھی مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ۔۔