چاڈ میں بوکو حرام کے دہشت گردانہ حملے 6 فوجی ہلاک، 10 زخمی

   

چاڈ ۔2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک چاڈ میں دہشت گرد گروپ بوکو حرام کے حملے میں چھ فوجیوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیوز پورٹل الوداع انفو نے فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان علاقے میں پیر کی دوپہر تصادم ہوا۔واضح رہے کہ بوکو حرام کے دہشت گرد نائیجیریا اور دیگر افریقی ممالک میں شریعت قانون نافذ کرنے کے لئے کئی سالوں سے جنگجو یانہ وارداتیں کو انجام دے رہے ہیں۔گروپ نے 2015 میں دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے تئیں وفاداری کا حلف لیا تھا۔