حیدرآباد26 نومبر(یواین آئی) اے پی ضلع چتور میں ہاتھیوں نے ہلچل مچاتے ہوئے فصلوں کو نقصان پہنچایا۔اطلاعات کے مطابق ہاتھیوں کی بڑی تعداد نے کڑتال پلی میں گھس کر فصلوں کو نقصان پہنچایا۔اس واقعہ پر کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے جنہوں نے میڈیا سے کہاکہ ہاتھیوں کی ہلچل پہلی مرتبہ نہیں ہوئی ہے بلکہ عموما ہاتھی کھیتوں میں گھس کر برباد کردیتے ہیں۔اس سلسلہ میں کئی بار محکمہ جنگلات کو توجہ دلائی گئی۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان جانوروں کو انسانی آبادیوں بالخصوص کھیتوں میں گھسنے سے روکا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عموما اس طرح کے واقعات سے وہ خوفزدہ ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فصلوں کو نقصان کا معاوضہ دیا جائے ۔ ۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے ۔