چدمبرم مزید تین دن کی سی بی آئی تحویل میں

   

نئی دہلی 30 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کو مزید تین دن کیلئے رشوت کے ایک کیس میں سی بی آئی کی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ سی بی آئی ان سے مزید تین دن تک آئی این ایس میڈیا کیس میںپوچھ تاچھ کریگی ۔ دہلی کی ایک عدالت نے انہیں 2 ستمبر تک سی بی آئی تحویل میں دینے دیا جبکہ ایجنسی نے ان کی مزید پانچ دن تحویل کی خواہش کی تھی ۔ خصوصی جج اجئے کمار کوہار نے چدمبرم کو مزید تین دن کی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا جن کے سامنے چدمبرم کو پیش کیا گیا تھا جب ان کی سابقہ تحویل ختم ہوئی تھی ۔ 73 سالہ پی چدمبرم سے سی بی آئی گذشتہ آٹھ دن سے تحویل میں پچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ انہیں 21 اگسٹ کو گرتار کیا گیا تھا جب دہلی ہائیکورٹ نے 20 اگسٹ کو ان کی درخواست پیشگی ضمانت کو مسترد کردیا تھا ۔ آج عدالت میں چدمبرم کے فرزند کیرتی بھی موجود تھے ۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس کی بہتر کوششوں کے باوجود ابھی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہیں اس لئے اسے مزید تحویل کی ضرورت ہے ۔