چدمبرم کی گرفتاری کیخلاف کانگریس کا مظاہرہ

   

بھوپال،22اگست(سیاست ڈاٹ کام)سابق مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ پی چدمبرم کی مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)کے ذریعہ دہلی میں گرفتاری کرنے کی مخالفت میں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی کارکنان دارالحکومت بھوپال میں واقع سی بی اائی دفتر کے باہر مرکزی حکومت کے خلاف تختیاں لے کر پہنچے اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت کرنے والے کانگریس سکریٹری سورج تیواری نے مرکزی حکومت پر سیاسی دشمنی کے تحت کارروائی کرنے کا الزام لگایا۔انہوں دعوی کیا کہ سابق وزیر پی چدمبرم تحقیقاتی عمل میں تعاون کررہے ہیں،لیکن مرکزی حکومت کا برتاؤ سیاسی دشمنی سے مختص ہے ۔ کانگریس کارکنان کے احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت بھوپال کے سی بی آئی دفتر پر اضافی پولیس دستہ کی تعیناتنی کی گئی ہے ۔