چدمبرم کے پیٹ میں درد کی شکایت پر اے ائی ائی ایم ایس میں علاج کے بعد ڈسچارج

,

   

نئی دہلی۔سابق وزیرفینانس پی چدمبرم جو ائی این ایکس میڈیا کیس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں‘ انہیں پیر کی شام اے ائی ائی ایم ایس کو پیٹ میں دردکی شکایت کے بعد لایاگیاتھا۔

علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیاگیاہے اور ایجنسی کے عہدیداروں نے واپس اپنی تحویل میں لے لیا۔یہ چوتھی مرتبہ ہے انہیں زیرحراست اسپتال لیاگیا ہے۔ چدمبرم بارہا شکایت کررہے ہیں کہ ان کے وزن میں کمی آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہے اور 7اکٹوبر کو پہلی مرتبہ اسپتال لیاگیاتھا اور پھر23اور25اکٹوبر کے روز بھی انہیں اسپتال جانچ کے لئے لایاگیاتھا۔

منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 16اکٹوبر کو گرفتار کئے جانے کے بعد فی الحال چدمبرم ای ڈی کی تحویل میں 30اکٹوبر تک ہیں۔ اکٹوبر 24کے روز چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں دو روز کی عبوری ضمانت دی جائے تاکہ وہ حیدرآباد جاکر اپنے پیٹ کے درد کا علاج کراسکیں۔

تاہم عدالت نے ہدایت دی کہ طبی تشخیص کی اگر ضرورت ہے تو انہیں اے ائی ائی ایم ایس فوری لے جایا جائے سی بی ائی کی تحقیقات میں سابق وزیر کی اگست20کے روز ائی این ایس میڈیا بدعنوانی معاملے میں گرفتاری عمل میں ائی تھی۔ تاہم انہیں 22اکٹوبر کے روز سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔

چدمبرم پر ان کے فینانس منسٹر رہنے کے دوران ائی این ایکس میڈیاکے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی ائی) کو دی گئی منظوری کے وقت کی گئی دھاندلیوں میں مبینہ ملوث رہنے کی جانچ چل رہی ہے