حیدرآباد ۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) چرلہ پلی جیل میں ایک زیر دریافت قیدی کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ کشائی گوڑہ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شیخ خواجہ میاں جو بی این ریڈی نگر چرلہ پلی علاقہ کا ساکن اور مریال گوڑہ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ کشائی گوڑہ پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ کے تحت 7 جولائی کو خواجہ میاں کو ملکاجگیری کی ایک عدالت نے عدالتی تحویل میں دیا تھا۔ آج خواجہ میاں نے صبح کے اوقات خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے پھانسی لے لی۔ تاہم جیل عملہ نے فوری طور پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا۔ جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے خواجہ میاں کے رشتہ داروں کو اطلاع کردی ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
