چرنجیوی اور دیگر فلمی شخصیتوں کی 10 فروری کو جگن سے ملاقات

   

حیدرآباد/8 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں سنیما ٹکٹوں میں اضافہ کے مسئلہ پر میگا اسٹار چرنجیوی اور دیگر فلمی شخصیتیں 10 فروری کو چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کریں گی۔ گزشتہ چند مہینوں سے آندھرا میں سنیما ٹکٹوں کی شرح کے مسئلہ پر فلم انڈسٹری اور حکومت کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔ مسئلہ کا خوشگوار حل تلاش کرنے جگن نے چرنجیوی و دیگر اہم فلمی شخصیتوں کو بات چیت کی دعوت دی ۔ حکومت نے فلم تھیٹرس مالکین کے ساتھ علحدہ اجلاس منعقد کیا تھا لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکل سکا۔ حال میںحکومت نے تھیٹرس کے ٹکٹوں کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس پر تلگو فلم انڈسٹری میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ ریاستی وزیر پی نانی کی زیر قیادت کمیٹی نے تھیٹر مالکین سے ملاقات کی تفصیلات سے چیف منسٹر کو واقف کرایا اور انہیں فلمی شخصیتوں سے ملاقات کا مشورہ دیا۔ر