میگا اسٹار چرنجیوی کو فلم انڈسٹری میں 40 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ چرنجیوی نے فلم ’’پنادی رالو‘‘ میں پہلی بار کام کیا تھا، لیکن ان کی فلم ’’پرانم کھریدو‘‘ پہلے ریلیز ہوئی۔ اس 40 سال کے طویل سفر میں چرنجیوی نے کئی سوپرہٹ فلموں میں کام کیا اب تک چرنجیوی 150 فلمیں کرچکے ہیں۔ اداکاری اور ڈانس کے ذریعہ چرنجیوی نے لاکھوں دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ چرنجیوی کو ٹالی ووڈ کا میگا اسٹار کہا جاتا ہے۔ انہوں نے تلگو کے علاوہ تمل اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ چھوٹے سے لے کر بڑے تک ان کے مداح دنیا کے کونے کونے میں موجود ہے۔ جلد ہی چرنجیوی کی جانب سے بنائی جارہی 151 ویں فلم ’’سیرا‘‘ ریلیز ہونے والی ہے۔