چلڈرنس بک ٹرسٹ کا ‘آن دی اسپاٹ پینٹنگ’ مقابلہ

   

نئی دہلی: قومی درالحکومت میں واقع چلڈرنس بک ٹرسٹ (سی بی ٹی) نے تقریباً دودہائیوں کے بعد جمعہ کو 5 سے 16 سال کی عمرکے طلباء کے لئے 20 نومبر کواپنے مشہور ‘شنکر آن دی اسپاٹ پینٹنگ’ مقابلے کے انعقادکا اعلان کیاہے ۔چلڈرن بک ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں سے ایک شنکر انٹرنیشنل چلڈرن کمپیٹیشن (ایس آئی سی سی) بہت مقبول ہے ۔مسٹرشنکر نے بتایا کہ ایس آئی سی سی کی طرف سے ایوارڈ یافتہ پینٹنگ کی نمائش کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے کہا کہ کم عمر کے طلباء اتنے ہنر مند نہیں ہوتے کہ وہ آرٹ کی باریکیوں کو سمجھ سکیں۔ اس لیے انھوں نے لوگوں کے آئیڈیاز کو ایک چیلنج کے طور پر لیا اور اسی سال ‘آن دی اسپاٹ پینٹنگ’ مقابلہ منعقد کیا، جس میں دہلی کے ننھے طلبہ نے حصہ لیا اوراس میں طلبہ کو ‘آن دی اسپاٹ پینٹنگ’ بنانے کا موضوع دیا جائے گا۔ یہ مقابلہ اتوار کو صبح 10.00 بجے سے دوپہر 1.30 بجے تک اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم، کے ڈی جادھو ہال، اندرا پرستھ اسٹیٹ، (آئی ٹی او) میں منعقد ہوگا۔